یوم ولادت حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 18, 2022
- 1 min read



دارالامن لاھورمیں دختر رسول حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا اور صحابی رسول حضرت ابوبکر کے روزھائے ولادت کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر معروف سکالر اور امور فرہنگی کے ماہر شبیر احمد شگری نے پرزور مطالبہ کیا کہ حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ ایک عورت کے لئےجناب سیدہ کی ذات بیک وقت ایک بیٹی، بیوی اور ماں تین حوالوں سے عظیم کردار کی حامل ہیں۔ اور ان کے اسوہ پر چل کر ایک عورت پورے خاندان کے لئے مثالی کردار ادا کرسکتی ہے۔ موجودہ دور کی بے راہ روی اور میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے جناب سیدہ کی سیرت سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ جبکہ ان کی سیرت پر چل کر خواتین اپنے حقوق بہتر طور پر حاصل کرسکتی ہیں۔ کیونکہ اسلام خواتین کو یہ حقوق اور عزت دیتا ھے۔اس موقع پر انھوں نے جناب سیدہ خاتون جنت کے بارے میں حضرت علامہ اقبال کا مشہور فارسی کلام اور اردو ترجمہ بھی پیش کیا۔
کانفرنس میں کل علما مسالک بورڈ کے چئیرمین علامہ عاصم مخدوم، پی ٹی ائی مذہبی ونگ کے ترجمان علامہ اصغر عارف چشتی، چئیرمین امن کمیٹی لاھورچوہدری ارشد گجر، تحریک وحدت امت کے چئیرمین بابا شفیق بٹ، ورلڈکونسل آف ریلیجنزحافظ محمد نعمان، مولاناضیاالرحمان فاروقی۔ چوہدری صغیر عباس اور محمد حسن ترابی بھی موجود تھے۔ جنھوں نے دختر رسول اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار اور فضائل بیان کئے۔یہ کانفرنس اتحاد امت کا بہترین مظہر تھی جس میں تمام مسالک کی اہم شخصیات موجود تھی۔
Comentarios