پاک ایران دوستی یوٹیوب چینل کا آغاز
- انجمن روابط پاک ایران
- Mar 31, 2021
- 1 min read

انجمن دوستی پاکستان ایران نے یوٹیوب چینل کا آغاز کردیا ہے۔ انجمن دوستی پاکستان ایران کے صدر شبیر احمد شگری کا کہنا تھا کہ اس چینل کے آغاز سے پاک ایران دوستی میڈیا کا ایک نیا باب کھل گیا ہے۔ اور ان شااللہ کوشش کی جائے گی کہ اس چینل کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی میں اضافہ ہو۔ انھوں نے استدعا کی کہ جتنا ہوسکے اس چینل کو سبسکرائب اور شئیر کیا جائے۔ انجمن دوستی پاکستان ایران کے شعبہ بزنس کے خصوصی نمائندہ ایمبیسیڈر رحمت اللہ جاوید نے بھی اس ویڈیو چینل کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کی عوام قریب آئے گی بلکہ دونوں برادر ممالک پاکستان اور ایران کے مابین ثقافت، تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
Comments