top of page
Search

پاک،ایران ترکی ریلوے منصوبہ-01/01/2021

پاکستان، ترکی اور ایران کے درمیان ٹرین چلانے کے منصوبے پر ایک بڑا بریک تھرو سامنے آ گیا۔ یہ پراجیکٹ پاکستانی معیشت کے لیے ایک بہت شاندار موقع ثابت ہو سکتا ہے۔


ترکی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان اگلے سال کے شروع میں یعنی 2021 کے آغاز میں ٹرین سروس شروع کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو گی اور تہران سے ہوتے ہوئے استنبول پر اس کا اختتام ہو گا۔ اس پراجیکٹ کو آئی ٹی آئی یعنی اسلام آباد، تہران، استنبول کنٹینر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ تجارتی سامان کو لے جانے اور واپس لانے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔


اس طویل سفر کے دوران ٹرین 6543 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرے گی جس میں یہ 1990 کلومیٹرز پاکستان سے، 2603 کلومیٹرز ایران سے اور 1950 کلومیٹرز ترکی کی سرزمین سے گزرے گی۔


اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او میں ان تینوں ممالک کے علاوہ 7 وسط ایشیائی ممالک افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغیز ری پبلک، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔


دسمبر کے دوران ان 10 ممالک کی وزارت مواصلات کے افسروں کے درمیان دو ورچوئل میٹنگز ہوئیں، دوسری میٹنگ کی میزبانی ترکی نے کی۔ اطلاعات کے مطابق اسی میٹنگ میں ریلوے لائن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر لی گئیں اور اسے 2021 کے آغاز میں چلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

 
 
 

Comments


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page