top of page
Search

- فرھنگستان: ایرانی وزیر خارجہ کا وزارتِ خارجہ کا دورہ . 11/11/2020

پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ء پاکستان، ایران اور پاکستان کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کی ایک کڑی ہے گذشتہ اڑھائی برسوں میں، ایرانی وزیر خارجہ کا یہ چوتھا دورہ ء پاکستان ہےجو دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا مظہر ہے ایرانی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے صحن میں پودا لگایا ایرانی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا توقع ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان، دو ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا باعث ہو گا.

 
 
 

Comments


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page