top of page
Search

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی






کی ملاقات۔

باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایران میں کرونا وائرس کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔

کرونا وائرس کے باعث برادر ملک ایران میں بعض شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ ہوا ہے۔عثمان بزدار

ہماری ہمدردیاں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار

امید ہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جلد بہتر ی آئے گی۔عثمان بزدار

پاکستان اور ایران کے تعلقات کی نوعیت غیر معمولی ہے۔ عثمان بزدار

پاک ایران تعلقات برسوں سے محبت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ عثمان بزدار

پاکستان اورایران کے باہمی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہورہے ہیں۔عثمان بزدار

پاکستان اورایران کے درمیان سیاحت اورثقافت کے شعبے میں بہترین تعلقات کا سکوپ موجود ہے۔عثمان بزدار

پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں۔عثمان بزدار

سیاحت کا فروغ دونوں ملکوں میں تعلقات بڑھانے میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔عثمان بزدار

ایران کے سفیرکی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایران کے دورے کی دعوت۔

پاکستان اورایران مذہبی،ثقافتی اورتاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ایرانی سفیر

مشکل حالات میں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ایرانی سفیر

پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزیدفروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ایرانی سفیر

ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ایرانی سفیر

لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری کے علاوہ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 
 
 

Comments


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page