میڈیا سے تعلق رکھنے والے وفد نے ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری سے ملاقات-11/02/2021
- انجمن روابط پاک ایران
- Mar 22, 2021
- 2 min read
میڈیا سے تعلق رکھنے والے وفد نے ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
میڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف اینکر پرسنز، پروڈیوسرز اور چینل مالکان پر مشتمل وفد نے ایرانی قونصلیٹ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ قونصل جنرل ایران محمد رضا ناضری نے میڈیا کے افراد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے پاک ایران دوستی کے جذبے کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا اس دور میں بہت اہمیت اور حساسیت رکھتا ہےجو اس پیشے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستانی میڈیا میں زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔
محمد رضا ناضری کا کہنا تھا کہ اسلام اور ھمارے دشمن بہت ایکٹیو ہیں ہمیں بحث میں الجھنے کی بجائے انپر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔خواتین اینکر پرسنز سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا خصوصا مسلم خواتین کے بارے میں کہتا ہے کہ آپ کو حقوق نہیں دئیے جاتے اور اس پروپیگنڈہ میں مغربی ممالک اور امریکہ پیش پیش ہے۔اس لئے خصوصا میڈیا کے اندر موجود آپ خواتین کو بھی پاور فل کردار ادا کرنا چاہئے۔
دونوں برادر ممالک کے تعلقات کے بارے میں قونصل جنرل ایران کا کہنا تھا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی ۔اگر ہمارا ایک ہاتھ ایران ہے تو ہاتھ پاکستان ہے جس سے بھرپور تالی بجے گی۔ آپ میڈیا کے افراد دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں مٹانے میں فعال کردار ادا کر کے انھیں دور کر سکتے ہیں۔
میڈیا کے وفد نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے لئے جو کچھ ممکن ہوا انجام دیں گے۔ وفد نے اس موقع پر قونصل جنرل ایران سے گزارش کی کہ میڈیا کا وفد ایران بھیجا جائے تاکہ ایران کی ثقافت اور سیاحت کے حوالے سے پاکستان کی عوام اور دنیا کو بتا سکیں۔ جس پر قونصل جنرل ایران نے انھیں اس سلسے میں تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر میڈیا کی وفد کی جانب سے قونصل جنرل ایران کو پھولوں کے گلدستے بھی بھی پیش کئے گئے۔







Comentários