میاں منظور احمد وٹو کی قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری سے ملاقات
- انجمن روابط پاک ایران
- Nov 11, 2019
- 2 min read
انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے سپریم کونسل کے چئیرمین
ہوئی ۔ میاں منظور احمد وٹو نے کشمیر کے مسئلے پر ایرانی حکومت کے مظبوط موقف اور ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیر کے لئے متفقہ قرارداد پاس کرنے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ہی رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی کشمیریوں سے دلی اظہار ھمدردی اور دو ٹوک موقف کابھی شکریہ ادا کیا۔
انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے حوالے سے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ھم ان شااللہ اس ادارے کو فعال بنائیں گے ۔ اس کے ذریعے ھم بڑے پیمانے پر اور دونوں ممالک کے درمیاں ہر سطح پر کام کر سکتے ہیں۔ اوراس میں بہت وسیع امکانات موجود ہیں۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ،کاشتکاری،سول سوسائیٹی، صحافت اور سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ھم ان شااللہ انجمن تعلقات پاکستان و ایران کو ملکی سطح پر لے جائیں گے اور اس سلسلے میں بھرپوراقدامات کریں گے۔
اس موقع پر تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری نے کہا کہ ھماری کوشش ہوگی کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے دونوں مماک کی سطح پر کام کیا جائے گا۔ اور اس کی ایک شاخ ایران میں بھی بنائی جائے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان ہر طرح کے روابط میں بھرپور پیشرفت اور عوام کے درمیاں ھم آھنگی میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ھم ایک ویب سائیٹ بھی متعارف کررہے ہیں جوکہ اردو اور فارسی زبان میں دونوں ممالک سے متعلق معلومات سے بھرپور سائیٹ ہوگی۔ تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
قونصل جنرل ایران محمر رضا ناظری نے انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے قیام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ھم دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مستحکم اور دونوں برادر ھمسایہ ممالک کےعوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ محمد رضا ناظری نے دونوں ملکوں کے درمیان وفود کے تبادلے اور سیاحتی، ثقافتی، تجارتی، تعلیمی شعبوں میں مشترکہ عملی اقدامات کرنے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Comments