قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری کی قلم دوست تنظیم کے اراکین سے ملاقات
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 18, 2022
- 2 min read
قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری نے قلم دوست تنظیم کے اراکین سے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، خطے کی صورت






حال، دونوں برادر ممالک پاکستان و ایران کے تعلقات میں پیش رفت، میڈیا، سیاحت، ادب اور کلچر جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
سیاحت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ویزہ آنلائن اپلائی کرسکتے ہیں اس کے لئےآپ ہماری ویب سائیٹ وزٹ کر کے فارم پر کرسکتے ہیں۔ ویزہ کی فیس انتہائی کم ہے۔ اس وقت ایران کے لئے ہفتے میں تین سے چار فلائیٹس ہورہی ہیں۔ کرایہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت مناسب ہے۔ بہت کم خرچ میں آپ ایران کا وزٹ کر سکتے ہیں۔
مختلف سوالات کے جواب میں محمد رضا ناظری کا کہنا تھا کہ ہماری روایت ہے کہ اگر کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کے بارے میں نہ سوچے تو ھم اسے مسلمان نہیں کہہ سکتے۔ اسی طرح فلسطین، کشمیراور دوسرے مقامات پر جو ظلم و تشدد ہورہا ہے۔ قرآنی آیات کے تناظر میں ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلمانوں کے درمیان کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔ دو بھائیوں کے درمیان بھی اساسی مخالفت ہوجاتی ہے۔ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے لیکن دشمن ان باتوں کو بڑھا چڑھا کر پروپیگنڈہ کرتا ہے۔ دشمن لوگوں کی لاعلمی اور بے خبری سے ناجائزفائدہ اتھاتا ہے۔
حال ہی میں ایران کے صدرابراھیم رئیسی ماسکو گئے تو انھوں نے اہلسنت مسجد میں نماز ادا کی۔ شہید سلیمانی داعش کے ساتھ لڑے جنھوں نے شام پر حملہ کیا۔ کیا شام میں صرف شیعہ رہتے ہیں؟ اصل موضوع جہاں اسلام ہے میری نظر میں یہ شیعہ سنی کی بحث امریکہ کی پیدا کردہ ہے۔ ہر مسلک اپنے عقیدے پر کاربند ہے۔ ایران میں تمام قومیں رہتی ہیں لیکن اس طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
محمد رضا ناظری نے بتایا کہ انقلاب سے پہلے ایران کا سائنس میں کوئی کردار نہیں تھا۔ اس وقت دنیا کے 2 سے 5 فی صد سائنسی مقالات ایران کے ہیں۔
ایران نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے چوٹی کے 4 ممالک میں شامل ہے.اور اسلامی دنیا کے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس نشست میں بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک میں، صحافتی، تعلیمی، ثقافتی اوراقتصادی وفود کے تبادے ہونے چاہیے جس سے ہمیں ایک دوسرے سے متعلق مزید آگاہی ہوگی۔
ملاقات میں قلم دوست کے چئیرمین ایثار رانا، ڈاکٹر اختر حسین سندھو، رابعہ رحمان، حنیف قمر،ناھید نیازی، عمران امین، توقیر احمد شریفی، کامران ساقی، ندیم نذر، ڈاکٹر حامد خان، اسجدوڑائچ، میاں اشفاق انجم کے علاوہ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس بھی موجود تھے۔
Comments