قرآن کریم کی تلاوت و قرائت کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ ’’اقرأ ‘‘
- انجمن روابط پاک ایران
- Mar 25, 2021
- 2 min read
سحر اردو ٹی وی ایران کی جانب سے اس سال بہار قرآن ماہ رمضان کے مبارک اور پر مسرت موقع پر برادران سے مخصوص قرآن کریم کی تلاوت و قرائت کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ ’’اقرأ ‘‘ ہونے جا رہا ہے۔
مقابلے کا طریقۂ کار
مقابلے میں شرکت کرنے کے لئے آپ برادران کو ہماری انتخاب کردہ آیات کی تلاوت کی آڈیو فائل واٹس ایپ کے ذریعے ہمیں ارسال کرناہوگی۔ یہ مرحلہ در حقیقت لائیو قرآنی مقابلے کا اینٹرینس ہوگا۔
اگر آپ اس مقابلے میں شرکت کے متمنی ہیں تو اپنی خدادادی آواز کو تلاوت قرآن (مجلسی) سے مزین کر کے اُسے +989303560289 کے ذریعے ہم تک ارسال کیجئے۔
سورہ مبارکۂ آل عمران کی آیت نمبر ۹۶ سے ۱۰۰ تک کی تلاوت رکارڈ کیجئے
تلاوت کا وقت مجموعی طور پر ۵ منٹ سے زیادہ نہ ہو
آواز میں کسی قسم کا ایفکٹ استعمال نہ کیا جائے
تلاوت شروع کرنے سے پہلےاپنا تعارف ضرور کرائیے (پورا نام، ملک، شہر ،عمر، پیشہ)
رابطے کے لئے اپنےموبائل اور گھر کانمبر کوڈ کے ہمراہ ارسال کیجئے
قرائت کی فائل کے ساتھ اپنی تصویر بھی ضرور بھیجئے
ارسال شدہ تلاوتوں کا جائزہ لینے کے بعد معیاری تلاوت کرنے والے قراء کرام کو ماہ مبارک رمضان کے دوران لائیو منعقد ہونے والے انعامی مقابلے میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
مقابلے کے لئے منتخب ہونے والے قراء کرام کو ’اقرا قرآنی مقابلہ‘ کے اساتذہ اور ماہرین ڈرا کے ذریعے نکالی گئیں آیات کی پرچیوں کی اطلاع دی جائے گی۔ یہ مقابلے کا پہلا مرحلہ ہوگا جو ماہ رمضان کی چوبیسویں شب تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں ہر روز ۳ قراء کرام ماہرین کی منتخب کردہ آیات کی تلاوت ٹی وی پر براہ راست پیش کریں گے۔
۲۴ دنوں کے دوران تلاوت کرنے والے قراء کرام کے درمیان سے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے ۱۵ افراد کو دوسرے مرحلے یعنی سیمی فائنل کے لئے منتخب کیا جائے گا۔یہ مرحلہ ۵ دنوں تک جاری رہے گا جس میں منتخب قراء کرام ایک بار پھر اساتذہ کی انتخاب کردہ آیات کی تلاوت کو بطور لائیو پیش کریں گے۔
پھر ماہ مبارک رمضان کے اختتام پر عید سعید فطر کے موقع پر اقرأ قرآنی مقابلے کا آخری مرحلہ یعنی فائنل ہوگا جس میں زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر منتخب شدہ ۵ قراء کرام، کلام اللہ مجید کی تلاوت پیش کریں گے۔
انعامات
پہلا انعام جو مقابلے میں شریک سبھی خوش نصیب قراء کرام سے مخصوص ہوگا وہ انشاءاللہ ’رضا و رضوان الٰہی اور خوشنودی کردگار ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ قرائت و تلاوت کے فائنل میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے تین قراء کرام کو بالترتیب 2000، 1500 اور 1000 یورو کی ناچیز رقم بطور ہدیہ پیش کی جائے گی۔
اسکے علاوہ مقابلے کی سائڈ لائن پر ایک اور مقابلہ عمر کی مختلف سطح کے افراد کے لئے انجام پائے گا جس کی تفصیلات بتدریج ناظرین و قارئین کی خدمت میں پیش کی جاتی رہیں گی۔ اپڈیٹ رہنے کے لئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہئے!
انشاء اللہ ہمیشہ قرآن کریم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کے سائے میں رئیے۔ ( اقرا قرآنی مقابلہ)

Comments