top of page
Search

علما و مشائخ کے وفد نے قونصل جنرل ایران لاہور سے ملاقات-11/02/2021

تمام مسالک کےعلما و مشائخ کے وفد نے قونصل جنرل ایران لاہور کو انقلاب اسلامی ایران کی 42 سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

کل علما مسالک و مشائخ کے چئیرمین مفتی سید عاشق حسین کی سربراہی میں تمام مسالک کے علما اور مشائخ پر مشتمل وفد نے ایرانی قونصلیٹ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ پراپنے اور پاکستانی قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اور قونصل جنرل ایران کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ۔

اس موقع پر مفتی سید عاشق حسین کا کہنا تھا کہ ہم چاروں فقہ کی طرف سے ایک ساتھ یہاں حاضر ہونا اورانقلاب اسلامی کی مبارک باد دینا ہمارے متحد ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان اور ایران کا ہمیشہ ہمیشہ کا ساتھ ہے۔اس وقت 57 اسلامی ممالک میں سے صرف دو ریستیں پاکستان ار ایران رہ گئی ہیں۔ اور صرف پاکستان اور ایران ہی دونوں ممالک ہیں جو اسلامی بنیادی نظریے پر قائم ہوئی ہیں۔جب پاکستان کو کوئی مشکل پیش آئی مثال کے طور پر جب پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے تیل کے فراہمی روکنے کی دھمکی دی گئی تو ایران کا کہنا تھا کہ کوئی فکر نہ کریں تیل ہم دیں گے۔امام خمینی کا انقلاب کتنا موثر تھا یا نہیں تھا یہ آج ہمارے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔آج ایران میں حجب دیکھ کر حقیقت میں کہا جاسکتا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب آیا ہے۔

کل علما مسالک بورڈ کے چئیرمین علامہ عاصم مخدوم نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ایران ھمارا بھائی ہے اور بھائی کا دشمن بھی مشترک ہوتا ہے۔امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ایران مل کر فرقہ واریت کے ختم کرنے کے لئے پل کا کردار ادا کریں گے۔

اتحاد امت پاکستان کے چئیرمین بابا شفیق بٹ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی محبت کا ایک بڑا ثبوت یہ ہے کہ ھمارے بارڈر پر فوجیں آمنے سامنے موجود نہیں ہیں۔

قاسم علی قاسمی ،صدر شیعہ علما کونسل لاہور ڈویژن نے اپنی ،ملت تشیع اور علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے انقلاب ایران کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔اور کہا کہ ہماری ملت کا جسم پاکستان میں ہے اور روح ایران میں ہے۔ہماری عقیدتیں روضہ امام رضا علیہ السلام، حضرت معصومہ قم اور حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی شکل میں ایران میں موجود ہیں ۔ایران کے انقلاب کے بعد 42 سال مکمل ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔جس انقلاب کو دنیا دنوں اور ہفتوں کا انقلاب سمجھتی تھی الحمداللہ شہدا کے خون اور حضرت امام خمینی ؒ کی برکت سے آج بھی موجود ہے۔

قونصل جنرل ایران نے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر وحدت کے پیکر علما اور مشائخ کے اس وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی ؒ نے فرمایا کہ ھمارا انقلاب نور کا ایک دھماکہ تھا ۔ 42 سال گزرگئے پوری دنیا سے انقلاب دشمنان انقلاب نےاس انقلاب کو مٹانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے۔آج آپ مشرق وسطٰی میں ایران کی طاقتور موجودگی کو دیکھ رہے ہیں اگر ایران کی جگہ کوئی اور ملک ہوتا تو 10 مرتبہ ٹوٹ چکا ہوتا۔لیکن انقلاب کے تین اہم جزو تھے۔ خداوند متعال پر توکل،رہبر معظم حضرت خامنہ ای کی کی لیڈر شپ اور ایرانی قوم کی جوانمردی کے ساتھ استقامت اور مزاحمت۔اگر دونوں ممالک پاکستان اور ایران اکھٹے ہوجائیں تو اس خطے میں کامیابیوں کا طوفان بپا کر سکتے ہیں۔ لیکن دشمن کبھی نہیں چاہے گا کہ ایسا ہو لیکن ان شا اللہ دونوں ممالک کی قیادتییں ارادہ رکھتی ہیں کہ دونوں ممالک متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں گے۔









 
 
 

Comments


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page