شہید قاسم سلیمانی کی عظیم شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے لئے شخصیات کی ایرانی قونصلیٹ لاہور میں آمد
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 23, 2020
- 1 min read
ایرانی قونصلیٹ لاھور میں سردارحاج قاسم سلیمانی اور دیگر شہدا کی یادمیں تعزیتی کتاب رکھی ۔
مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اداروں نے گروپس کی شکل میں ایرانی قونصلیٹ جنرل محمد رضا ناظری کو عالم اسلام کے عظیم سردار اور شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعذیت پیش کی ۔ تعذیتی سلسلہ کئی دن جاری رہا۔
لاھور کی معزز شخصیات کا کہنا تھا کہ اس قربانی سے ایران کو مزید تقویت حاصل ھوگی اور امریکہ مزید ذلیل و خوار ہی ھوگا۔ شہید قاسم سلیمانی کی تو آرزو پوری ھوئی اور انھوں نے جانم شہادت نوش کرلیا لیکن اس وجہ سے جو ایک تحریک اور نکتہ آغاز پیدا ھوا ھے۔ وہ مسلمانوں کو بیدار اور متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نےامریکہ کی حماقانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہادت کے نتیجے میں مرتب ھونے والے ثمرات جلد ہی دنیا دیکھے گی۔اس عظیم شہید کا خون رائگاں نہیں جائے گا۔



















Comentários