شبیر احمد شگری کی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن پاکستان کے اراکین سے ملاقات
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 18, 2022
- 1 min read
انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر خانہ فرھنگ ایران لاھور میں منعقدہ ثقافتی نمائش اور فلم فیسٹیول میں شرکت۔




انقلاب اسلامی ایران کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں منعقدہ نمائش اور فیلم فیسٹیول میں شرکت کی اور معروف فلمساز شہزاد رفیق، فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چئرمین کامران خان، وائس چئرمین فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن صفدر ملک، فلم ڈائریکٹر مسعودبٹ کے ساتھ ملاقات کی۔ شبیر احمد شگری نے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات میں پاک ایران مشترکہ فلم سازی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پروڈیوسر اور اداکارکو گذشتہ کئی سالوں سے ایران کے بین الاقوامی فلمی میلے فجر فلم فیسٹیول میں بھیجا جاتا رہا ہے۔ لیکن مشترکہ فیم سازی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ برادر ملک ایران اس سلسلے میں بھرپور تعاون کے لئے تیار ہے۔ لیکن ہماری جانب سے سستی دیکھنے میں آئی ۔ معروف فلم پروڈیوسر شہزاد رفیق اور فلم پروڈیوسرز ایشوشین کے چئیرمین کامران خان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ھماری کئی میٹنگز ہوچکی ہیں لیکن اب عملی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرانجمن دوستی پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آنے والے فجر فیلم فیسٹیول میں پاکستان کی جانب سے بھرپور نمائیندگی کریں۔
Comments