شب یلدہ کی رات میں صوبہ پنجاب کے فارسی ادب کے پروفیسرز کی تیسری بیٹھک-19/12/2020
- انجمن روابط پاک ایران
- Mar 22, 2021
- 2 min read
تقریب کی صدارت قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری نے کی۔
اس بیٹھک میں پروفیسرز کی کاوشوں اور ان کی شاعری پر ان کو تحائف اور تعریفی تختیاں پیش کی گئیں۔
یاد رہے کہ شب یلدا ایک ایرانی تہوار ہے۔
ایرانی اور بہت سے دوسرے اقوام شب یلدا میں جشن مناتے ہیں۔ یہ رات سال کے طویل ترین راتوں میں سے ایک ہے اور اس رات کے بعد دن بڑھتا جائیگا اور راتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی۔ شب یلدا جسے شب چلہ بھی کہا جاتا ہے ایران کے توسط سے رومیوں میں بھی رواج پا گیا اور رومی اسے جشن ساتورن کے نام سے مناتے ہیں۔
ایران اور اس کے قرب و جور کے ہم ثقافت ممالک میں موسم خزاں کی آخری رات اور موسم سرما کے شروع ہونے کو شب یلدا یا شب چلہ کہتےہیں ۔ اس رات ایران میں ثقافتی اور قدیم رسم و رواج کے مطابق چھوٹے بڑوں کے گھر جاتے ہیں اور بزرگ حضرات حافظ کے شعر اور اسی طرح قصے کہانیاں سناتے ہیں۔ مہمانوں کی تواضع خشک میووں اور اسی طرح انار، تربوز اور دوسرے میووں سے کی جاتی ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ وہ نئی نویلی دلہن اور داماد کے رشتہ دار ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دیتے ہیں۔
ایرانی عوام ہرسال موسم خزان کی آخری رات کو شب یلدا کا تہوار مناتے ہیں.یلدا تہوار کا سب سے اہم مقصد خاندانوں اور دوستی کو اہمیت دینا ہے.
ایرانی کیلینڈر کے مطابق 30 آذر یا 21 دسمبر کو ایرانی عوام سردیوں کی آمد پر یلدا نامی تہوار مناتے ہیں جس دن کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار قرار دیا جاتا ہے.
ایران کے علاوہ وسطی ایشیائی ممالک بشمول افغانستان، پاکستان، ازبکستان، ترکمانستان، آذربائیجان اور آرمینیا میں بسنے والے لوگ موسوم سرما کی سب سے لمبی رات 21 دسمبر کو مناتے ہیں.
دنیا بھر میں بسنے والے ایرانی اور دوسری قومیں شب یلدا بہت جوش و جذبے سے مناتے ہیں جس کی جڑیں ہمیں فارسی تہذیب میں نظر آتی ہیں.
اس موقع پر خاندان کے سب ہی افراد، گھرانے کے سب سے بزرگ شخص جیسے دادا، دادی، یا نانا، نانی کے گھر جمع ہوتے ہیں اور رات کا بیشتر حصہ بات چیت، ماضی کی اچھی یادوں کے قصوں اور بیت بازی وغیرہ میں بسر کرتے ہیں۔
ایران میں بزرگوں اور خاندانوں کے بڑوں کو بہت عزت دی جاتی ہیں کیونکہ ایرانی تہذیب میں عمر کو عقل کے ساتھ ملایا جاتا ہے.
یلدا تہوار پہ خاندانوں کے بڑے میزبان کے فرائض انجام دیتے ہیں اسی لئے بچے اور نوجوان اس رات کو منانے اپنے بڑوں کے گھروں میں جاتے ہیں.
اس موقع پر خاندان کے بزرگ گلستان سعدی، دیوان حافظ اور فردوسی کے شاہنامہ سے کہانیاں پڑھ کر سناتے ہیں.
اس رسم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ رشتہ دارجب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو صلح رحم کرنے کا موقع ملتا ہے.
ایرانی خاندان یلدا کی رات میں ایک مزے دار کھانا، ہر قسم کے پھل اور زیادہ عام طور پر تربوز اور انار، خشک اور گری دار میوہ جات، پستہ، اخروٹ اور موسمی پھل کھاتے ہیں.
رپورٹ۔شبیراحمد شگری
Comments