top of page
Search

شاہ محمود قریشی کی مشھد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری

ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی" نے جمعرات کو مقدس شہر مشہد میں واقع حضرت امام رضا (ع) کے روضے مطہر کی زیارت کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی روضہ ء امام رضا (ع) پر حاضری کے بعد دورہ ء ایران کے حوالے سے میڈیا ٹاک


میری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ،اسپیکر پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں بہت سود مند رہیں


میں نے ایرانی قیادت کے ساتھ پاکستان اور ایران کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت کی


ہم نے ایران کے ساتھ تجارتی مراسم کے فروغ کیلئے پاکستان اور ایران کی سرحد پر "تجارتی مراکز" کے قیام کا فیصلہ کیا ہے


کل ہم نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے


ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور بارڈر ایریاز کے مکینوں کی سہولت کیلئے "مند پشین کراسنگ پوائنٹ" کو کھول دیا ہے


ہم نے علاقائی صورتحال، بالخصوص افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی


ہم نے مل کر اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے امہ کو یکجا کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا


امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری روحانی تسکین اور طمانیت کا باعث ہوتی ہے


ایران آ کر، اگر امام رضا ع کے روضہ کی زیارت نہ کی جائے تو ایک تشنگی سی رہ جاتی ہے


ان تمام ملاقاتوں کے بعد، میں یہ بات پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ اور عوام کی سطح پر دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

ریاستوں کے مابین تعلقات اس وقت مستحکم ہوتے ہیں جب عوام کے مابین گرمجوشی پائی جاتی ہے


پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کی بنیاد عوامی روابط پر ہے


ہر سال پاکستان سے تقریباً 5 لاکھ زائرین زیارات کیلئے ایران تشریف لاتے ہیں اور جب وہ وطن واپس آتے ہیں تو اپنے ساتھ نیک خواہشات لاتے ہیں


وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت نے ایران آنے والے زائرین کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے "خصوصی پالیسی" متعارف کروائی ہے


اس پالیسی کے تحت، زائرین کی سفری سہولیات، ان کی صحت کی نگہداشت اور ان کے قیام کی سہولیات کا خیال رکھا جائے گا


ہم ایران حکومت کے ساتھ مل کر زائرین کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔


 
 
 

Comentarios


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page