سیمینار: پاک ایران تعلقات کے فروغ میں علامہ اقبال کی سوچ کا کردار-24/11/2020
- انجمن روابط پاک ایران
- Mar 22, 2021
- 2 min read
لاہور میں "ایران اورپاکستان کے روابط میں علامہ اقبال کا کردار" کے عنوان کے تحت سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
سیمینار کے شرکاء نے حضرت اقبال کی بصیرت اور افکار کو دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے ایک الہامی ذریعہ قرار دے دیا۔
یہ سینمار بروز منگل پنجاب یورنیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔
ایرانی قونصل جنرل "محمد رضا ناظری"، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی صدرڈاکٹر "نیاز احمد اختر" اور متعدد اساتذہ سمیت طلبا نے اس سمینار میں حصہ لیا ۔
محمد رضا ناظری نے اس سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان، تہذیبی، مذہبی اور قومی مشترکات رکھتے ہیں اور ہمسایہ ہونے کی وجہ سے باہمی تعلقات کو بڑھانے کی اچھی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں کے دوران، دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات، پاکستانی شاعر اور فلسفی علامہ محمد اقبال جیسے بااثر شخصیات کی کاوشوں کے مرہون منت ہیں۔
محمد رضا ناظری نے کہا کہ علامہ اقبال نے ایران اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں پُل کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے علامہ اقبال سے متعلق قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے اقبال جیسی عظیم شخصیت کے متعلق کہا کہ اقبال کی نظموں کو زندہ رکھیں؛ کیونکہ اقبال کی بہترین تعریف ان کی شاعری ہے اور کوئی اظہار خیال اقبال کو متعارف نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اردو زبان اور ادب کے ماہرین کا کہنا کہ اقبال کی اردو شاعری بہترین ہے؛ البتہ یہ شاید اقبال کی تعریف میں بہت کم ہو۔۔۔لیکن اقبال کی فارسی شاعری، شاعری کے معجزات میں سے ایک ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال لاہوری اسلامی دنیا میں اتحاد کے داعی تھے؛ اب ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے جس کا دنیائے اسلام اور علاقے کے مسلم عوام سمیت ایران اور پاکستان کی دو اقوام کے دلوں کو جوڑنے کیلئے انتہائی اہم کردار ہے۔
پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں علامہ اقبال اور پاک ایران تعلقات پر منعقدہ اس سیمینار میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کے علاوہ وائس چانسلر ڈاکٹر نیا احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر سمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ ایرانی علامہ اقبال کو اپنا فلاسفر اور شاعر سمجھتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک خاندان کی طرح ہیں، ہمیں بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لے کر اپنے تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، باہر سے کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا، اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں، چیلنجز بہت ہیں مگر ہمارے پاس ان کو حل کرنے کے وسائل بھی بہت ہیں، چھوٹے ممالک محنت کرکے ترقی کر چکے ہیں، علاقائی سالمیت کے فروغ کیلئے ریجینل انٹیگریشن سنٹر قائم کر رہے ہیں۔
اس سمینار میں شریک بعض اساتذہ اور ماہرین نے بھی پاک ایران تعلقات کی توسیع میں علامہ اقبال کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی ثقافتی اور برادری کے رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔
Comments