سیدۃ طاہرہ سلام اللہ علیھا کی شخصیت اورخواتین کےسماجی کردار اور عشرہ فجرکے موضوع پرویبنار۔04/02/2021
- انجمن روابط پاک ایران
- Mar 22, 2021
- 1 min read
حضرت سیدۃ طاہرہ سلام اللہ علیھا کی شخصیت اور آج کی مسلمان خواتین کےسماجی کردار کے موضوع اور عشرہ فجر کے موقع پر قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری اورخانہ فرہنگ قونصلیٹ ایران لاہور کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی موجودگی میں آج ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس ویبنار میں دونوں ممالک ایران و پاکستان سے علم اور فرھنگ سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین نے بھی شرکت کی۔
یہ ویبنار حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کے جشن ولادت و یوم خواتین اور حضرت امام خمینی ؒ کے یوم ولادت اور عشرہ فجر یعنی انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پرمنعقد کیا گیا۔اس ویبنار میں خواتین کےمختلف اجتماعی، علمی، فرهنگی و سیاسی کردار پر انقلاب اسلامی کے اثرات کے موضوع پر بات ہوئی۔
ویبنار میں شرکت کرنے والی خواتین نے اس امید کا اظہار کیا کہ یوم مبارک ولادت حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کوپاکستان میں یوم مادر اور یوم خواتین کے طور پر منایا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران میں جشن ولادت حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کو یوم مادر اور یوم خواتین ک طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ ویبنار جو کہ سوشل میڈیا پر بھی موجود تھا ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اسےدیکھا اور پسند کیا۔
Comments