سپیکر گلگت بلتستان کی قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے ملاقات
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 23, 2020
- 1 min read
سپیکرگلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے لاہور میں قونصل جنرل ایران لاھور محمد رضا ناظری سے ملاقات کی۔ اور دشمنان اسلام کی بے جا اور بلا اشتعال ڈرون حملے میں شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ھونے والے ایرانی فوج کے جرنیل سردار قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھ درجہ شہادت پانے والوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اسلامی فوج کا عہدہ دار عسکری لباس میں اپنے فرائض کے ادائیگی کی حالت میں جان دیتا ہے تو انہیں شہادت کا درجہ ملتا ہے۔ اور یہ درجہ شہید راہ حق جرنل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء کو نصیب ہوا۔ انھوں نے اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک دشمنان اسلام کو بدترین انجام تک پہنچائے۔ انھوں نے قونصل جنرل ایران کو اپنی کتاب "متاع فکر"بھی پیش کی۔ ملاقات میں انجمن تعلقات پاکستان ایران کے صدر شبیر احمد زگری بھی شامل تھے۔

Comments