top of page
Search

راولپنڈی میں قرآن مجید کے نفیس قلمی نسخوں کی نمائش

ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اور خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی و راولپنڈی آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے رمضان مقدس مہینے کی مناسبت سے "قرآن مجید کے نفیس قلمی نسخوں کی نمائش" کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح جناب احسان خزاعی، ثقافتی قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران نے کیا۔

قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں جناب وقار احمد، ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل نے اپنے خطاب میں جناب احسان خزاعی، ثقافتی قونصلر کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے آج اس نمائش کا انعقاد ممکن ہوسکا۔ انہوں نے قرآن مجید کی حفاظت کرنے پر حکومت ایران کی کوششوں کو سراہا۔

جناب احسان خزاعی، ثقافتی قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد نے اپنی افتتاحی تقریر میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے کرونا کی وباء کے دوران بھی سماجی فاصلے کا لحاظ کرتے ہوئے محدود تعداد کو نمائش میں آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج کی اس نمائش میں چالیس سے زیادہ قلمی نسخے جو ہمارے بزرگوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں اور ایک قرآن مجید 750 سال پرانا قلمی نسخہ ہے۔ تمام قلمی نسخے سونے کے پانی، مختلف رنگوں، بیل بوٹوں اور تذہیب کے حاشیوں سے مزین ہیں۔ یہ قابل دید نمائش ایک ہفتہ کے لیے جاری رہے گی۔ مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان میں 600 سے زیادہ قلمی نسخے موجود ہیں۔


 
 
 

Commenti


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page