top of page
Search

تہران اور اسلام آباد تعلقات کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں

پاکستانی سرکاری نیوز ایجنسی نے پاکستانی وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے موقع پر اسلام آباد کی مکمل حمایت پر تہران کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک مضبوط تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

پاکستانی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی(APP) نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی اور مناسب تعلقات کو برقرار رکھنے پر اصرار کرتا رہا ہے۔ اسلام آباد کے لئے خطے میں پائیدار معاشی کا فروغ اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات ناگزیر ہے اور ایران کے ساتھ پاکستان کے اعلی تعلقات کے باوجود اس ملک کی جغرافیائی پوزیشن اہمیت کی حامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق تہران اور اسلام آباد کے مابین کوئی بنیادی تنازع نہیں ہے اور دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے آزادی کے بعد پاکستان کو تسلیم کیا۔ دونوں ممالک مثبت شعبوں میں مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستانی خبر رساں ادارے نے برصغیر میں مسلمانوں کے حقوق کی حمایت اور پاکستان سے اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیداروں خصوصا انقلاب اسلامی کے قائد کی حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بارے میں ایرانی عہدیداروں کے موقف اور مثبت بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات موجود ہیں۔

 
 
 

Comments


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page