ایرانی سفیرسید محمد علی حسینی کا وفد کے ھمراہ چیمبر آف کامرس کادورہ
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 27, 2020
- 3 min read
ایرانی سفیرسید محمد علی حسینی نے تہران چیمبر کے وفد اور قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کے ھمراہ چیمبر کا دورہ کیا۔
لاھور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ نے سفیر ایران سید محمد علی حسینی کا وفد کے ساتھ آمد پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔
ایرانی سفیرسید محمد علی حسینی
• دونوں برادر ممالک ایران و پاکستان کے درمیان گہرے روابط ہیں پھر بھی روابط کا حجم جتنا ہونا چاہئے اس سے کم ہے۔اسے بڑھانا ہوگا۔ سید محمد علی حسینی
• تہران چیمبر کے وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیاں مشترکہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس طرح کے وفود کا جتنا زیادہ تبادلہ ہوگا اتنا ہی ہم ایک دوسرے کو زیادہ جان سکیں گے۔
ھمیں چاہئے کہ بینکنگ معاملات کو ملاقاتوں میں اہمیت دیں۔ ھم ایران میں پاکستانی بینک کی شاخ کھولنے کے لئے تیار ہیں۔اس سلسلے میں ھمارا معاہدہ بھی ہوا ہے اور آیندہ دنوں میں اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ ایرانی سفیر
• تجارت بڑھانے کے لئے بارٹر سسسٹم بھی ہے۔ ھم اس پرعمل کرتے ہوئے گوشت، چاول اور اسی طرح دوسری اشیا پاکستان سے امپورٹ کرنے اور اس کے بدلے پاکستان کو بجلی دے سکتے ہیں۔ اس وقت ھم پاکستان کو چار میگاواٹ بجلی مہیا کررہے ہیں۔
• سی پیک میں بھی پاکستان اور چین کے ساتھ حصہ بننے کے لئے تیار ہیں۔ ایرانی سفیر
•ٹرانسپورٹ اور انرجی کے اھم سیکٹر میں تعاون بڑھایا جاسکتا ہے۔ سید محمد علی حسینی
ایران آنے والے زیادہ لوگوں کی تعداد زائرین کی ہوتی ہے۔ ھم چاہتے ہیں کہ سیاحت کے حوالے سے بھی لوگ زیادہ آئیں۔
• ویزہ کے لئے ھم اب پاسپورٹ کی بجائے صرف ای ویزہ پیج پر ہی مہر لگا رہے ہیں۔
• ھم خود کو پاکستانی بہن بھائیوں کا خادم سمجھتے ہیں۔ ھمارے ادارے 24 گھنٹے خدمات فراھم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ایرانی سفیر
صدر تہران چیمبر آف کامرس آقای خوانساری
• دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی معاملات کو بڑھانے اور مشکلات دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خوانساری
• اس وقت صرف کوئٹہ اور زاھدان بارڈر پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ ھم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان کے تجار کے براہ راست تجارت میں شامل ہوں۔
• اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی اکنامک گروتھ متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کے تعلقات پر بھی اثر پڑتا ہے۔ خوانساری
• جو چیز ھم باہر سے منگواتے تھے پابندیوں کی وجہ سے ملک میں تیار کرنا شروع کی۔ اس کے علاوہ ھمسایہ ممالک پر انحصار کرتے ہیں۔
• کوشش کریں گے کہ جلد ہی مشترکہ نمائش کا اھتمام کریں۔
تجارتی توازن ایران کے حق میں ہے اس لئے پاکستان سے امپورٹ میں فروغ چاہتے ہیں۔
• پاکستانی تجار کے وفد کو ایران کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔ خوانساری
صدرچیمبرلاہور۔عرفان اقبال شیخ۔
• چیمبر ایران کی جانب سے دعوت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ضرورایران کا دورہ کریں گے۔
• دونوں ممالک طویل اور گہرے علاقائ، ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ عرفان اقبال شیخ۔
• دونوں ممالک معیشت کے حوالے سے اچھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ھم انرجی،لائیو سٹاک، گارمنٹس اور دیگر مصنوعات کی تجارت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ھمیں چاہئے کہ بارڈر پر ہونے والی سمگلنگ کی روک تھام کی جائے تاکہ درست انداز میں تجارت آگے بڑھ سکے۔
سینئیر نائب صدر چیمبر علی حسام اصغر
• سینئیر نائب صدر چیمبرعلی حسام اصغر نے سفیر ایران سید محمد علی حسینی اور ایرانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں تجارتی والیم مختلف ھے اس پر ھمیں کام کرنا ھوگا۔
• قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے بینکنگ معاملات پر بات چیت ھورہی ہے۔
• امید ھے کہ تہران چیمبر کے تعاون سے درآمدات اور برآمدات میں قیمتوں پر کنٹرول کیا جائےگا۔ علی حسام اصغر
• پاکستان ایران سے ایل پی جی درآمد کررہا ہے جبکہ ھم ایران کو چاول ایکسپورٹ کررہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایل پی جی کے بدلے چاول کا تبادلہ کیا جائے۔اس کے علاوہ فارماسوٹیکل ایکسپورٹ پر بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔



















• کوئیٹہ میں ہونے والی سمگلنگ کو روک کر تجارتی تعلقات کا دائرہ کار پورے پاکستان میں بڑھایا جائے ۔ ایمبیسڈررحمت اللہ جاوید
• دونوں ملکوں کے تعلقات بڑھانے کے لئے ہم پاک ایران تعلقات تنظیم بنا رہے ہیں جو تعلقات میں اہم کردارادا کرے گی۔ ایمبیسیڈر رحمت اللہ جاوید
留言