top of page
Search

ایران کےسفیرسید محمد علی حسینی کا دبستان اقبال لاہور کا دورہ


ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ree

ایران کےسفیرسید محمد علی حسینی نے قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کے ھمراہ دبستان اقبال لاہور کا دورہ کیا اورحضرت علامہ اقبالؒ کے نواسے اقبال صلاح الدین سے ملاقات کی۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے علامہ اقبال سے ایرانیوں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال کا نواسے سے ان سے ملاقات کو دلی تمنا قرار دیا۔ اور کہا کہ میری تمنا تھی کہ علامہ اقبال کے خانوادے سے ملاقات کروں۔ اس موقع پر انھوں نےمشہورفلمی ادارے فارابی کی جانب سے علامہ اقبال پرڈاکومنٹری بنانے کے پروگرام پر بات کی اور کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی قیمتی رائے سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس موقع پرماہر امور فرھنگی شبیر احمد شگری نے وفد کو بتا کہ چند سال پہلےحوزہ ھنری ایران کی ٹیم لاہورآئی اورانھوں نےایک ڈاکومنٹری فلم بنائی گئی جس کے پاکستان میں پروڈکشن مینیجربھی وہ خود تھے۔ اس ڈاکومنٹری کو پریس ٹی وی پر بھی دکھایا گیا۔

سفیر ایران محمد علی حسینی نے اقبال صلاح الدین سے یہ فرمائش بھی کی کہ وہ حضرت اقبال کے منتخب فارسی اشعار مہیا کریں جن کی شیلڈز بنائی جائیں گی جو لوگوں کو تحائف کے طور پر پیش کی جائیں گی۔ اس سے نہ صرف حضرت علامہ اقبال کے اشعار کی پذیرائی ہوگی بلکہ فارسی زبان کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

سفیر ایران کو دبستان اقبال کے مختلف حصوں کا بھی وزٹ کرایا گیا۔ جہاں جا بجا اشعار اقبال اور فکر اقبال کے نثری اور پینٹنگ والے فریمز آویزاں ہیں۔ جسے دیکھ کر سفیر ایران نے مسرت کا اظہار کیا۔

دبستان اقبال کے سربراہ اور حضرت علامہ اقبال کے پوتے اقبال صلاح الدین نے ایرانی سفیر کو وفد کے ھمراہ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اورایرانی آرٹ خصوصاً خطاطی اور فارسی زبان سے دلی وابستگی کا اظہارکیا۔

اس موقع پرخانہ فرھنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹرعلی اکبر رضائی فرد بھی موجود تھے۔

 
 
 

Comments


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page