top of page
Search

ایران کے دفاعی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر قائد انقلاب کا پیغام-30/11/2020

شہادت پر قائد انقلاب کا پیغام!

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے شہید ایٹمی اور دفاعی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایک پیغام جاری کیا۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم!

‏ملک کے ممتاز اور نمایاں ایٹمی و دفاعی سائنسداں جناب محسن فخری زادہ جرائم پیشہ اور سفاک ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔‏

اس کم نظیر علمی ہستی نے اپنی قیمتی زندگی عظیم اور پائيدار علمی کاوشوں کی خاطر راہ خدا میں وقف کر دی اور شہادت کا عظیم مرتبہ انھیں حاصل ہونے والا الہی انعام ہے۔‏

متعلقہ افراد دو باتوں کو پوری سنجیدگی سے اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔ ایک ہے اس مجرمانہ کارروائی کی تحقیقات اور گنہگاروں اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اور دوسرے یہ شہید جن جن شعبوں میں مصروف خدمت تھے ان میں ان کے سائنسی و تکنیکی منصوبوں کو آگے لے جانا۔‏ میں شہید کے عزت مآب خاندان، ملک کی علمی و سائنسی برادری، گوناگوں شعبوں میں ان کے رفقائے کار اور شاگردوں کو اس شہادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی جدائی کی تعزیت دیتا ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔

رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظہ الله

 
 
 

Comments


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page