انقلاب اسلامی ایران کے سلسلے میں لاہور میں 3 روزہ فلم فیسٹیول کا انعقاد-07/02/2021
- انجمن روابط پاک ایران
- Mar 22, 2021
- 1 min read
انقلاب اسلامی ایران کے سلسلے میں لاہور میں 3 روزہ فلم فیسٹیول کا انعقاد
انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران لاہور میں 3 روزہ فیلم فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری نے بتایا کہ ہم پاکستان کے مختلف شہروں میں ثقافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور کروا کے پیش نظر احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔
معروف فلم ساز سید نور نے کہا کہ مجھے فلم فیسٹیول کے سلسلے میں کئی مرتبہ ایران جانا ھوا ہے۔گذشتہ سال ھمارا پروگرام تھا کہ ایران و پاکستان کے مابین مشترکہ فلم بنائی جائے۔ لیکن کرونا کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔ جب بھی موقع ملا مشترکہ فلم سازی اور فیسٹیول پر بھرپور کام کریں گے۔ خانہ فرہنگ قونصلیٹ ایران لاہورکے ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس نے انقلاب ایران کے حوالے سے بات کی۔ اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی فلمز پر مشتمل یہ فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا۔







Comments