انقلاب اسلامی ایران کی اکتالیسویں سالگرہ اور سردار شہید جنرل قاسم سلیمانی کے رسم چہلم کی تقریب
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 24, 2020
- 1 min read








انقلاب اسلامی ایران کی اکتالیسویں سالگرہ اور ایران کے سردار شہید جنرل قاسم سلیمانی کے رسم چہلم کی تقریب خانہ فرھنگ ایران لاھور میں منعقد ھوئی۔ جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، شخصیات اور شہریان لاھور نے شرکت کی۔
تقریب میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ رضائی فرد، جامعۃ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ علی رضا نقوی، معروف ادبی و تنظیمی شخصیت لعل مہدی خان، پیر غلام رسول اویسی، معروف سیرت سکالرڈاکٹر طاہر پیرزادہ، انجمن شہریان لاہور کے سربراہ شفیق قادری، فیاض حسین گوندل اور وحدت المسلمین لاھورکے صدر حسن رضا ھمدانی موجود تھے۔
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران اور جنرل قاسم شہید اور دیگر شہدائے اسلام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور اتحاد امت پر زور دیا۔
اس موقع پر توقیر کھرل کی قاسم سلیمانی پر لکھی گئی کتاب" گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک" کی بھی رونمائ کی گئی۔ پروگرام کے دوران انقلاب اسلامی ایران اور قاسم سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔
Comments