انجمن روابط پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری کی نئےایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 27, 2020
- 1 min read
انجمن روابط پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری کی نئےایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری بھی موجود تھے۔ شبیر احمد شگری نے ایرانی سفیر کو پہلے پاکستان اور پھر لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔ انھوں نے کہا کہ ان شااللہ آپ کی سرپرستی میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
شبیر احمد شگری نے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کو انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس انجمن کے اغراض و مقاصد اور انجمن کے اراکین کے بارے میں بھی تفصیلاً آگاہ کیا ۔ انھوں نے قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری کے کمال شفقت اور ھمیشہ کی رہنمائی کے بارے میں بھی بتایا۔ شبیر احمد شگری نے اپنی دیگر فرھنگی خدمات کے بارے میں بھی سفیر کو آگاہ کیا۔
ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ اور اس ازم کا اظہار کیا کہ دونوں برادر مماک ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔




Comments