top of page
Search

انجمن تعلقات پاکستان ایران کے وفد کی قونصل جنرل ایران سے ملاقات۔تعذیتی لیٹر بھی پیش کیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے چئیرمین میاں منظور حسین وٹو نے وفد کے ھمراہ ایرانی قونصلیٹ لاھور میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو ھمسایہ اوربرادر ممالک ہیں ۔ ایران نے ھمیشہ پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ھے۔ خصوصا" کشمیر کے معاملے پر صرف ایران نے دو ٹوک موقف پیش کیا ۔ اور ھمیشہ عالم اسلام کی خدمت کی ھے۔ جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم جنرل تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ھم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ان شااللہ انجمن تعلقات پاکستان ایران دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافے کے لئے کوششیں کرے گی۔ ملاقات میں ایران کے بزنس اٹیچی علی اصغر یکدلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری نے انجمن کی جانب سے


۔ میاں منظور احمد وٹو کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما میاں اعظم وٹو، پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے صدر شبیر احمد شگری بھی شامل تھے۔




 
 
 

Comments


  • White Twitter Icon
  • White Facebook Icon
  • White Vimeo Icon
  • White YouTube Icon
  • White Instagram Icon

Copyright© 2019 by Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page