الرضوان قرآنی ایوارڈ میں شرکت کریں
دنیا بھر سے فارسی، عربی اور اردو زبان کے شاگرد اور اساتذہ بین الالقوامی ایوارڈ الرضوان میں رجسرڈ ہو سکتے ہیں۔ الرضوان ایوارڈ کا پہلا دور ان قرآنی اساتذہ، معلمین اور مدرسین سے مخصوص ہے جو فارسی، اردو اور عربی زبان میں تعلیم دیتے ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ روضۂ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے مواصلات کے شعبے میں فارسی، اردو اور عربی زبانیں زیادہ استعمال ہوتی ہیں، ان تین زبانوں کو الرضوان ایوارڈ کے پہلے دور کے لئے انتخاب کیا گیا ہے، انشاء اللہ اگلے دور میں دوسری زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان اور (اگر کرونا کے باعث پابندی نہ ہو تو ) جینتے والوں کو ذاتی حیثیت میں انعام وصول کرنے کیلئے دعوت دی جائے گی.
مزید تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ وزٹ کریں۔






Comments