اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت،ظالم امریکا کا بزدلانہ اقدام
- انجمن روابط پاک ایران
- Feb 24, 2020
- 2 min read
المصطفٰی لائیرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام کراچی شہدا ھال لاھور ہائیکورٹ میں " اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت، ظالم امریکا کا بزدلانہ اقدام اوربین الاقوامی قوانین کے مختلف پہلووں کا جائزہ" کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں المصطفٰی لائیرز فورم کے صدر فیاض حسین گوندل،سفیر امن مفتی عاشق حسین، شیعہ رہنما سید نوبہار شاہ، سابق جج ہائی کورٹ ظفر حسین بھٹی، خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر علی اکبر رضایی فرد، تحریک وحدت امت کے چئیرمین بابا شفیق بٹ، ایڈوکیٹ لیاقت شمسی، امجد حسین چشتی، خالد گورکھا اور حافظ کاظم رضا نقوی نے شرکت کی۔ مقررین نے جنرل قاسم سلیمانی شہید کی شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اس ظالمانہ اقدام سے اس کے ناکام ارادوں میں اسے بری طرح شکست ھوئی ھے۔ جبکہ شہید سلیمانی نے شہید ہوکر پوری امت مسلمہ کو متحد کردیا۔ آج ساری دنیا کے مسلمان اس ظلم پر سراپا احتجاج ہیں۔قاسم سلیمانی ایک بہادر جرنیل تھے جنھوں نے داعش جیسی تنظیم کا خاتمہ کیا۔ جنھوں نے اولیا کرام اور آل رسول کے مزارات کے ساتھ بے حرمتی کی ۔ اس کے علاوہ وہ قدس کی آزادی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے مختلف سطحوں پر کام کر رہے تھے۔امام خمینی رح نے فرمایا تھا کہ امریکا باولا کتا ھے جب بھونکتا ھے تو جو ڈر جاتا ھے وہ اس کے پیچھے لگ جاتا ھے۔ اور اب اس کی بزدلی کھل کر عیاں ہوگئی ھے۔ ایران نے بھرپور انداز میں امریکا کو جواب دیا ۔ اس لئے تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ تاکہ عالم اسلام کو تقویت حاصل ھو۔

Comments