فارسی زبان
فارسی ایران، افغانستان اور تاجکستان میں بولی جاتی ہے.فارسی کو ایران، افغانستان اور تاجکستان میں دفتری زبان کی حیثیت حاصل ہے. ایران، افغانستان، تاجکستان اور اُزبکستان میں تقریباً 72 ملین افراد کی مادری زبان ہے. یونیسکو (UNESCO) سے بھی ایک بار مطالبہ کیا جا چکا ہے کہ وہ فارسی کو اپنی زبانوں میں شامل کرے.فارسی عالمِ اسلام اور مغربی دُنیا کے لئے اَدب اور سائنس میں حصہ ڈالنے کا ایک ذریعہ رہی ہے. ہمسایہ زبانوں مثلاً اُردو پر اِس کے کئی اثرات ہیں. لیکن عربی پر اِس کا رُسوخ کم رہا ہے.اور پشتو زبان کو تو فارسی کا دوسرا شکل قرار دیا جاتاہے اور دونوں کا قواعد بهی زیادہ تر ایک جیسے ہے.برطانوی استعماری سے پہلے، فارسی کو برّصغیر میں دوسری زبان کا درجہ حاصل تھا؛ اِس نے جنوبی ایشیاء میں تعلیمی اور ثقافتی زبان کا امتیاز حاصل کیا اور مُغل دورِ حکومت میں یہ سرکاری زبان بنی. 1843ء سے برّصغیر میں انگریزی صرف تجارت میں استعمال ہونے لگی. فارسی زبان کا اِس خطہ میں تاریخی رُسوخ ہندوستانی اور دوسری کئی زبانوں پر اس کے اثر سے لگایا جاسکتا ہے. خصوصاً، اُردو زبان، فارسی اور دوسری زبانوں جیسے عربی اور تُرکی کے اثر رُسوخ کا نتیجہ ہے، جو مُغل دورِ حکومت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی زبان ہے.