top of page

فارسی کے حروف تہجی الفبای فارسی

 

فارسی حروف تہجی میں اردو کے برخلاف " ٹ ، ڈ ، ڑ " کو نہ تو لکھا جاتا ہے اور نہ ہی ان کا تلفظ کیا جاتا ہے ۔ پس "ٹ" کے لئے " ت " ، " ڈ " کے لئے " د " اور " ڑ " کے لئے " ر " لکھا اور بولا جاتا ہے ۔اسی طرح انگریزی کے حرف T اور D کے لئے بالترتیب " ت " اور " د" کی آواز نکلتی ہے۔فارسی الفبا( الف با ) میں یا فارسی حروف تہجی میں اردو کے مرکب حروف کی بھی کوئی جگہ نہیں ہے اور اردو کے حرف " ہ " اور " ھ " دونوں کا استعمال بطور یکساں کیا جاتا ہے پس بھ ، پھ ، تھ ، جھ ، چھ ، کھ ، گھ ، دھ اور ڈھ کے لئے فارسی بول چال میں کوئی متبادل حروف موجود نہیں ہے ۔ایک اور اہم بات یہ کہ فارسی الفبا میں اردو کی بڑی " ے " کو چھوٹی " ی " کی طرح ہی تلفظ کیا جاتا ہے اسی طرح اردو کی چھوٹی "ہ" کسی لفظ یا نام کے آخر میں آ جائے تو اسے بڑی " ے " کی طرح تلفظ کرتے ہیں ۔چھوٹی " ہ " کو فارسی میں ہائے غیر ملفوظ کہا جاتا ہے یعنی جسے تلفظ نہ کیا جاتا ہو ۔ یعنی چھوٹی " ہ " بڑی " ے "میں تبدیل کر دی جاتی ہے جیسا کہ عرض کیا گیا فارسی الفبا میں " ء " ہمزہ کو " ی " میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔اور اب فارسی کے کچھ الفاظ اور ان کے معنی اس وضاحت کے ساتھ کہ " فارسی بول چال " میں تذکیر و تانیث یا مذکر اور مؤنث کے لئے تمام ضمائر اور فعل ایک ہی طرح سے لکھے اور بولے جاتے ہیں:آمد آیا / آئیرفت گیا / گئیگفت کہامن میںشما تم / آپ ( یہ لفظ ملکیت کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔ تمہارا ، تمہاری ، تمہارے )بود تھا / تھی - 

© 2014 edited by web master s.a.shigri

  • b-facebook
  • Twitter Round
  • Instagram Black Round
bottom of page