top of page

ایران میں تھیٹر اور سینما

 

ایران میں تھیٹر اور سینما کی تاریخ بھی بہت پرانی ہے ۔ پہلے پہل تھیٹر سے ملتے جلتے پروگراموں کا اجراء اسلامی ثقافت کے زیر اثر ہوا جب مذھبی پروگراموں کو پیش کیا جاتا تھا لیکن مغربی طرز کے تھیٹر کا آغاز یہاں بیسویں صدی کی دوسری دہائی میں ہوا ۔ ان کا آغاز تہران اور رشت میں ہوا اور بعد میں ملک کے باقی علاقوں میں اس کا چرچا ہونے لگا ۔ تھیٹر کی آمد کے بعد جلد ہی سینما اور ٹی وی بھی منظر عام پر آ گۓ اور بہت ہی قلیل عرصے میں جہاں سینما اور ٹی وی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا وہیں تھیٹر کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ۔ ایران میں پہلے سینما ہال کی تعمیر کا آغاز 1920 ء کے آخر میں ہوا ۔ مقامی طور پر فلمی صنعت نہ ہونے کی وجہ سے بیرونی فلموں کو نمائش کے لیۓ پیش کیا جاتا تھا ۔ پھر 1948 ء میں دوسری زبانوں میں بننے والی فموں کو فارسی زبان میں ڈبنگ کرکے پیش کیا جانے لگا ۔ مقامی سطح پر فلم بنانے کا آغاز 1950ء کے بعد ہیں ہوا ۔ اسلامی انقلاب کے بعد فلمی صنعت نے قابل قدر ترقی کی اور فلموں کے ذریعے مذھبی اور قومی ثفافت کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

© 2014 edited by web master s.a.shigri

  • b-facebook
  • Twitter Round
  • Instagram Black Round
bottom of page