top of page

موسیقی

 

ایران کے لوگ موسیقی کو بہت پسند کرتے ہیں ۔ یہاں کے رہنے والوں نے اپنی 2500 سالہ تاریخ میں نہ صرف اپنے لیۓ ایک مخصوص قسم کی موسیقی ایجاد کی بلکہ موسیقی کے لیۓ بہت سے آلات بھی بناۓ ۔ قدیم زمانے میں بناۓ گۓ آلات کو نہایت ہنر کے ساتھ بنایا گیا اور بعد میں بناۓ جانے والے آلات کو انہی قدیم آلات کی طرز پر بنایا گیا ۔ یوں دور حاضر کے موسیقی کے آلات انہی قدیم آلات کی یاد تازہ کرتے ہیں ۔ اگر ایران کی تاریخ کو دیکھا جاۓ تو ساسانی اور ایلامی دور میں تقریبا ستائسویں صدی (ق۔م) میں موسیقی کا ذکر ملتا ہے ۔ تہران میں واقع '' نیشنل میوزیم آف ایران '' کے اندر رکھے ہوۓ کانسا دھات کے بنے ایک لورستانی پیالے پر کندہ کاری کی ہوئی بانسری ،چنگ اور مزار پر رکھے ہوۓ طبلے کی تصویریں ملتی ہیں ۔ اسی طرح مصر ،ایلامی اور بیبیلونیا ادوار میں بھی ایسے ہی آثار ملتے ہیں جہاں گانے بجانے کے لیے بڑے سائز کے موسیقی کے آلات زیر استعمال تھے ۔ برطانیہ کے ایک میوزیم میں رکھے گۓ 626 (ق۔م) کے تصویری نمونوں میں ساسانی دور کے موسیقی کاروں کا ذکر ملتا ہے ۔ قدیم زمانے میں زیر استعمال آنے والے موسیقی کے آلات کی نقاشی اور بت تراشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سب کے سب آلات آج بھی زیر استعمال ہیں ۔ صرف ان میں سے ''چنگ '' جو کرمانشاہ کے رہنے والے استعمال کرتے تھے آج استعمال میں نہیں ہے ۔موسیقی نے ایران کی تاریخ میں ایرانیوں کی زندگیوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔ صفوی دور میں موسیقی نے اور بھی ترقی کی منازل طے کیں ۔ ایران کی موسیقی میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب نصیرالدین شاہ نے اپنے آخری دور حکومت میں جب house of crafts '' خانۂ ھنر '' کی بنیاد رکھی جہاں موسیقی کے آلات کو بناۓ جانے کے ساتھ ان کی خرید وفروخت بھی ہوتی تھی ۔

bottom of page